کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کے اچانک دباؤ سے مارکیٹ میں منفی رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 248پوائنٹس کی کمی،52.59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت میں 16ارب 10کروڑ 38لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بھی 80.32فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد اہم سیکٹرز میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی۔