لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے ڈیپوٹیشن پر آنے والے574پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں کیہیں ،کئی بڑے اقدامات سمیت آپریشنز پر آنے والے اخراجات کی وصولی کا نیا نظام ’’کاسٹ آف انفورسمنٹ ریکوری فارمولہ‘‘ متعارف، ادارہ جاتی مضبوطی کے سفر میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نظم و ضبط، مالیاتی اصلاحات اور دائرہ اختیار میں توسیع کے سلسلے میں بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پیرا کے سینئر افسر نے “جنگ” کو بتایا کہ یہ اقدامات پیرا کی اس جامع حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد اندرونی گورننس بہتر بنانا، صوبائی بجٹ پر انحصار کم کرنا اور مختلف محکموں کی اُس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے جو متحدہ انفورسمنٹ نظام چاہتے ہیں۔