اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنی رجسٹرڈ مستحق خواتین کیلئے انقلابی سوشل پروٹیکشن والٹ کا اجراء کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی کے ویژن کے تحت بی آئی ایس پی کی جانب سے ایک کروڑ مستحق خواتین کو مفت سم کی ی فراہمی شروع کر دی گئی ،خواتین کو اصل شناختی کارڈ زیر استعمال موبائل فون لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا کیمپ سائٹ پر جانا ہوگا،, ڈیجیٹل فنانشل انکلوژن کی جانب تاریخی پیش رفت کی گئی ، بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کیلئے نیا پیمنٹ ماڈل متعارف کرادیا گیا ۔