لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی دہلیز پر بہترین اور جدید کارڈیک سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نوازشریف کارڈیک سنٹر مری میں علاج و معالجہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمٰن، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی ۔