لاہور (اپنے نامہ نگار سے )داروغہ والا میں ایک ماہ سے گیس کی بندش سے ہزاروں مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،متاثرین علاقہ نے بتایا کہ توحید پارک،اکبر پارک و دیگر ملحقہ علاقو ں میں گزشتہ ایک ماہ سے گھروں میں گیس نہیں آرہی ، لوگ مہنگے ترین اور خطرناک سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گیس کی عدم فراہمی سے بچے ناشتہ کئے بغیر سکول چلے جاتے ہیں۔