لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف اور خوبصورت شہر بنانا ہمارا مقصد ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق آخری تجاوزات تک یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے لیے سڑکوں اور راستوں کو بحال کیا جا رہا ہے اور قانون کی عملداری سب کے لیے برابر اور لازمی ہے۔