لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ممبر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کی زیر قیادت این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کھوکھر پیلس میں ایک شاندار اور تاریخی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر، یوسی 105 اور یوسی 106 سے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، کوآرڈینیٹرز اور سینکڑوں کارکنوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حافظ میاں محمد نعمان (امیدوار برائے MNA-129) کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ۔