لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کی زیر سر پرستی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے منگل کے روز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے100ٹن امدادی اشیا پر مشتمل 25ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازغزہ روانہ کر دی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے۔ترپال ۔پانی کے کین اشیا ء شامل ہیں۔اب تک 25امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر2ہزار 427ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے ۔امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔