لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی سالگرہ پر مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد ہوا جس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رہنے والے افراد کی طرف سے خواجہ عمران نذیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی تعارفی سیشن میں کے دوران منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس، اے ایس ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب ڈی جی ہیلتھ و دیگر اعلی افسران بھی موقع پر موجود تھے۔