لاہور ( جنرل رپورٹر ) صحت کے شعبے میں اصلاحات کے تحت کمیونٹی لیول پر خدمات کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا جا رہے ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے صوبہ بھر میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تعارفی سیشن/ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز صحت عامہ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ اس پروگرام کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی طبی خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہوں گی۔