لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وکلا برادری کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ میں وکلا برادری ہمیشہ آگے آگے رہی۔دالتوں نے پیپلز پارٹی کو بھی بہت رگڑا دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کئی سال جیل کاٹی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری اسلام آباد میں اپنے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ضلع کچہری میں ہونے والا خود کش دھماکہ بہت افسوس ناک تھا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ دہشت گرد بار کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا ، ورنہ بہت زیادہ نقصان کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں پھر بھی کئی قیمی انسانی جانیں چلی گئیں جس کے لئے ہم وکلابرادری اوران شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔