• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ملکی کرکٹ سیریز، باکسنگ مقابلوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، کابینہ کمیٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،جنرل رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 43 واں اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پنجاب کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے پاکستان سری لنکا، زمبابوے کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی نے لاہور میں 26 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں کی بھرپور سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس کے دوران پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی اپگریڈیشن کیلئے 62 ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
لاہور سے مزید