لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور کنوینر اور ڈویژن لوکل باڈی الیکشن کمیٹی ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے والے لڑتے ہیں۔ہمیں متفق و متحد ہو کر بلدیاتی الیکشن لڑنا ہونگے،لوکل باڈی کا الیکشن دفتر لاھور میں بن گیا ہے اب کارکن ملکر چلیں۔وہ جوہر ٹاؤن میں پارٹی کے سینئر رہنما فیصل میر اور مجید غوری کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے لیے بنائے گئے دفتر کے افتتاحی اور بلدیاتی ممبر سازی مہم سے خطاب کر رھی تھیں۔اس موقع پر اورنگزیب برکی، میاں ایوب،آصف ہاشمی،حاجی عزیز الرحمن چن، سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔