لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز فیروز گوندل نے راچڈیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کمیونٹی مسائل اور برطانیہ میں پاکستانیوں کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔