لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ پی ایچ اے پنجاب کو سموگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دستیاب وسائل کے بھرپور استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے 10 اضلاع، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں، میں ٹری واشنگ مہم باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔