• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر پھیلانا نا گزیر، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ADP کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران ریسکیو کی 56 اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر پھیلانا نا گزیر ہو چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا۔
لاہور سے مزید