لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاو ¿الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کا دورہ کیا،انہوں نے ادارے کی تحقیق اور ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ لی۔پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر اعجاز نے چیئرپرسن کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے تاریخی سفر، تحقیقی ڈسپلنز اور نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔