• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ__ فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ__ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پہلے خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پر بات چیت کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے 28 نکات میں یوکرین میں امن اور سیکیورٹی گارنٹی بھی شامل ہے۔

ان نکات میں یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین سے تعلقات کے معاملات بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی امن پلان کے تحت یوکرین کو اراضی اور کچھ اسلحہ سے دستبردار ہونا پڑسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید