لاہور (خصوصی رپورٹر) بچوں کا عالمی دن ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بچوں کیساتھ گزارا، گورنمنٹ سلیمانیہ جونئیر ماڈل سکول سمن آباد میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بچوں کیساتھ کیک کاٹا اور480 کیلوریز سے بھرپور کھانا تقسیم کیا. غذائی آگاہی تقریب سے خطاب میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دسمبر چھٹیوں کے بعد راولپنڈی اور فیصل آباد میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، پاکستان میں بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک مخلوط تصویر سامنے آتی ہے، متعدد بچوں کی صحت بخش خوراک تک رسائی؛ ایک بڑا حصہ غذائی قلت کا شکار ہے، آج کاتھیمMY Day My Rightہے جس کے مطابق ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے محفوظ، صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک ملے، دیہی علاقوں میں غذائی عادات، صاف پانی کی کمی اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے کچھ مؤثر چیلنجز موجود ہیں، پاکستان کے بچوں میں اسٹنٹنگ اور مائیکرو نیوٹرینٹ ڈیفیشنسی کی شرح زیادہ ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی، حکومت پنجاب کی پالیسیوں، اسکول نیوٹریشن، فوڈ سیفٹی پروگرامز اور آگاہی مہمات کی وجہ سے مثبت بہتری نظر آ رہی ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو ان کی عمر، توانائی کی ضرورت اور غذائی تقاضوں کے مطابق کھانا فراہم کر رہے ہیں۔