• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UET کا 32 واں کانووکیشن، گورنر سردار سلیم حیدر صدارت کریں گے

لاہور (خبر نگار)UETکا 32واں کانووکیشن، گورنر سردار سلیم حیدر صدارت کریں گے۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کا 32واں کانووکیشن آج بروز جمعہ منعقد ہو گا۔ کانووکیشن میں یو ای ٹی لاہور اور اسکے ذیلی کیمپسز کے 2 ہزار 407 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ 44 نمایا ں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو 66 گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا۔ گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
لاہور سے مزید