• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر مریم خان کا برکت مارکیٹ تا فیصل ٹاؤن و جناح ہسپتال کا دورہ، روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے روڈ لائٹس کی مرمت و بحالی جائزہ کے لئے برکت مارکیٹ تا فیصل ٹاون و جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے دورے کے دوران روڈز پر ہر پوائنٹ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ راونڈ دی کلاک ورکنگ سے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، لاہور میں لائٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے۔ بعد ازاں انہوں نے ضلع قصور کا دورہ کیا، ضلع انتظامیہ و صفائی افسران کو ہدایات کی کہ کچرے سے بھرے پلاٹ مالکان کو جوابدہ کیا جائے اور جرمانے کیے جائیں۔
لاہور سے مزید