لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں ’’لنچ باکس پروگرام‘‘ کا آغاز کر کے خدمت کی سیاست کو عملی شکل دے دی۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی، صدر تحصیل کینٹ عمر عبدالعزیز اور حفیظ سنٹر کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ وہ سیاست نہیں کر رہی جو صرف تقریروں میں اچھی لگتی ہے—ہم خدمت کا وہ ماڈل لا رہے ہیں جو عوام کے روزمرہ مسائل حل کرے۔ پروگرام کے تحت مزدور اور ضرورت مند افراد کو صاف ستھری پیکنگ میں معیاری لنچ باکس صرف 30 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ اقدام ضرورت مندوں کی عزتِ نفس کا مکمل احترام کرتا ہے۔