• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے 49افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے جن میں شیخوپورہ ریجن کے 18، سرگودھا کے 17، اور ساہیوال ریجن کے 14 پولیس افسران شامل تھے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی بھرپور سرپرستی اور وسائل کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
لاہور سے مزید