• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے آپریشن، متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار، 71 املاک سربمہر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ71املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، کنٹرولڈ ایریا پرائیویٹ سکیمز،گلبرگ، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرٹاؤن شپ میں 18 املاک سربمہرکر دیں۔ جوہر ٹاؤن، کنٹرولڈ ایریا، پرائیویٹ سکیمز میں 11املاک کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ویلنشیاء ٹاؤن میں باؤنڈ ری وال مسمارکر دی، واپڈا ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر سربمہراور غیرقانونی بورڈز ہٹا دیئے۔پی آئی اے روڈ پر غیرقانونی سٹرکچر مسمارکر دیا، پنجاب یونیورسٹی سکیم میں غیرقانونی کمیونٹی سنٹر سربمہر کر دیا۔شان بھٹی روڈ، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں 2غیرقانونی سٹرکچر جزوی طور مسمارجبکہ کنٹرولڈ ایریا میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔
لاہور سے مزید