سہنرے دور کے گیت ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن عائشہ اظہر حیرت انگیز انکشاف کے سبب اب پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
انہیں پہلی بار 2022 میں اپنی قریبی دوست کی شادی پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا، ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ذاتی زندگی، پڑھائی، کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ ابھی میں صرف 18 برس کی ہوں، جب میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس وقت میری عمر صرف 14 برس تھی۔
عائشہ اظہر ان دنوں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سرگرم ہیں لیکن ماڈلنگ میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے میٹرک کر لیا ہے، لیکن مجھے نہیں پتہ کہ میں اپنی پڑھائی جاری رکھوں گی یا نہیں، کیونکہ میں ماڈلنگ کرنا چاہتی ہوں۔ یہ میرا شوق ہے۔ میں نے اسکول مکمل کر لیا اور اب میں کچھ بننا چاہتی ہوں، اسی لیے پڑھائی سے بریک لیا ہے۔
عائشہ اظہر نے انکشاف کیا کہ میں اکیڈمکس کے علاوہ کچھ کرنا چاہتی ہوں، مجھ میں وہ صلاحیت نہیں کہ دوسروں کی طرح تعلیم مکمل کرسکوں۔ میں بمشکل پاس ہوئی ہوں بلکہ میں میٹرک میں 3 بار فیل ہوئی۔ آخرکار اپنے دوستوں کی وجہ سے پاس ہوئی، جو زبردستی مجھے اسکول بھیجتے تھے۔