گوگل نے اپنا جدید اور اپ گریڈڈ امیج ایڈیٹنگ و جنریشن ٹول نینو بنانا پرو متعارف کروادیا ہے، جس میں سابقہ ورژن کے مقابلے میں کئی نئی اور جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
یہ لانچ چند روز قبل جاری کیے گئے Gemini 3 Pro AI ماڈل کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوگل لیبز اور جیمنائی کے وی پی جاش ووڈورڈ نے گفتگو میں بتایا کہ نینو بنانا پرو میں اب انفارگرافکس اور سلائیڈ ڈیکس بنانے کے علاوہ ایک ہی وقت میں 14 تصاویر یا 5 مختلف کرداروں کو یکساں انداز میں تخلیق کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
ابتدا میں یہ ٹول صرف گوگل کے صارفین کے لیے دستیاب تھا، جو کوڈ اسنیپٹس اور لنکڈ اِن ریزیومے کو بصری مواد میں تبدیل کرتے تھے۔
اگست میں جاری ہونے والا Nano Banana عالمی سطح پر مقبول ہوگیا تھا، صارفین نے اپنی تصاویر کو ہائپر ریئلسٹک 3D فگرز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
ووڈورڈ کے مطابق اس ٹول کی وجہ سے صرف چار دن میں 13 ملین نئے صارفین جیمنائی ایپ سے منسلک ہوئے۔
مزید برآں، Google AI Pro اور Ultra سبسکرائبرز اسے سرچ کے AI Mode میں استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل نے اس میں AI جنریٹڈ تصاویر کی شناخت کرنے کی صلاحیت بھی شامل کر دی ہے۔
یہ نیا ٹول دراصل اوپن اے آئی کے مقابلے میں گوگل کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اس وقت جیمنائی ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 650 ملین سے زائد ہے۔