• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ترجیح پسماندہ علاقوں کی ترقی، مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیح پسماندہ اور انڈر ڈویلپمنٹ علاقوں کی ترقی ہے، اور یہ منصوبے اسی پالیسی کا تسلسل ہیں پہلی مرتبہ ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کے گردونواح میں اس نوعیت کے میگا ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو نہ صرف شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے بلکہ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا بھی سبب بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز لاہور کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ اور تین کلومیٹر تک ملحقہ علاقے میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید