لاہور(خبرنگار):پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام بی ایس زوالوجی کے طلبہ کی جانب سے ’ایمفیبین آگاہی نمائش‘ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ایمفیبین جانداروں کی ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی پروفیسرڈاکٹر نبیلہ روحی، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔