• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ہیلتھ پروفیشنلز کامیابی کیلئےمثبت سوچ اپنائیں، پروفیسر فاروق افضل

لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل اے ایم سی پروفیسر فاروق افضل نے نوجوان ڈاکٹرز پر زور دیا کہ نوجوان ہیلتھ پروفیشنلز کامیابی کیلئےمثبت سوچ اپنائیں جدید طبی دنیا میں کامیابی کے لیے صرف مہارت کافی نہیں بلکہ مضبوط ذہنی کیفیت، نظم و ضبط، اخلاقی پختگی اور مثبت طرزِ فکر بھی ناگزیر ہیں, پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو اِنٹرولوجی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ میڈیکل ٹیچرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے مسلسل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں وہ امیرالدین میڈیکل کالج میں ”Working Yourself Up in Medical Professions“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے ملک کے معروف فزیشن اور ممتاز میڈیکل ٹیچر پروفیسر غیاث النبی طیب کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
لاہور سے مزید