لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، کبھی انتقامی سیاست کی ہے نہ کریں گے۔ صوبائی وزیر نے گجرات کادورہ کیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور اراکین پنجاب اسمبلی سید مدد علی شاہ،چوہدری اعجاز رنیہ، چوہدری موسیٰ الہٰی، عبداللہ یوسف اور راجہ اسلم نے 34کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں حوالے کیں۔