لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملک میں سودی نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ اسلامی تعلیمات سے ہمیں معاشی نظام میں عدل، دیانت کا درس ملتاہے۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔