لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لیے مسافر ٹرینوں کی آپ گریڈیشن ،ویٹنگ ہال کی تزئین و آرائش اور ڈائینگ کاروں میں صحت افزاء کھانوں کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات جاری کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں لاہور سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کو نئے ریک کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جمعہ کی سہ پہر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایڈیشنل جنرل مینیجر یوسف خان اور چیف کمرشل مینیجر طارق سپرا نے ڈی ایس لاہور کے ہمراہ لاہور اسٹیشن پر اپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح کیا ۔