• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برازیلین صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا

برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو—فائل فوٹو
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو—فائل فوٹو

برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا۔

جائر بولسونارو کے وکیل کے مطابق سابق برازیلین صدر اگست سے اپنے گھر میں قید تھے۔

70 سالہ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 2022ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں ملنے والی 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق برازیلین صدر بغاوت کے الزام میں 27 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید