مصری سیکیورٹی نے بتایا ہے کہ حماس کا وفد آج غزہ جنگ کے ثالثوں سے ملاقات کے لیے قاہرہ میں موجود ہے۔
ادھر حماس کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بات کرے گا۔
قاہرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیں۔