تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں نے فوسل فیول کی حمایت کر دی۔
اقوامِ متحدہ (یو این) کے کوپ 30 اجلاس میں فوسل فیول کے خاتمے پر معاہدہ نہ ہو سکا۔
اجلاس میں فوسل فیولز کو ختم کرنے کے ممکنہ روڈ میپ پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ملکوں کی فنڈنگ 3 گنا بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اس مد میں امیر ممالک 2035ء تک ہر سال 120 ارب ڈالرز فراہم کریں گے، یہ رقم پچھلے سال وعدہ کیے گئے 300 ارب ڈالرز کا حصہ ہے۔
برازیل میں 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے عالمی ماحولیاتی مذاکرات میں جنگلات کی کٹائی روکنے کا پلان آخری معاہدے سے نکال دیا گیا ہے۔