• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات ن لیگ فاتح ، قومی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، سادہ اکثریت کے لیے قومی اسمبلی میں ن لیگ کا PP پر انحصار ختم

لاہور(مقصود اعوان، جنگ نیوز) ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، ہری پور کی قومی اسمبلی کی نشست پر ن لیگی امیداور اورعمر ایوب کی اہلیہ میں رات گئے تک کانٹے کا مقابلہ جاری تھا، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی سمیت صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگی امیدوار آگے،گنتی جاری، مظفر گڑھ سے پی پی کامیاب، ٹرن آئوٹ کم رہا ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات پرامن رہے، کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی،انہوں نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت سے اظہار تشکر کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 425 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 1لاکھ17ہزار ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 77ہزار ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے177 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 29338 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 8861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر 10895 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 108 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 35132 ووٹ لے کر آگے ،آزاد امیدوار محمد حارث 5596 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 125 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے علی حیدر نور خان نیازی 56170 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 32491 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 21485 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159 پولنگ اسٹیشنز میں سے 147 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 35620 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 1713 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 175کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار 45674 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 10294 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 102 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 42091 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 30370 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیںچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پرامن رہا، ٹرن آؤٹ کم کی کئی وجوہات ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔

اہم خبریں سے مزید