• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب کاکڑکا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کوئٹہ( خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ نے بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر نے سبزل روڈ فیز ٹو، اسمنگلی روڈ کی توسیع اور پرنس روڈ توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا انہوں نے جاری تعمیراتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور جو بھی رکاوٹیں حائل ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران عوام اور ٹریفک کے لیے مؤثر متبادل راستوں کا انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں کمشنر نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شہر کی بہتری اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے ناگزیر ہے اس لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید