• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشین بنیادی سہولیات سے محروم ہے،سید عادل آغا

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سید عادل آغا نے کہا ہے کہ ضلع پشین 21ویں صدی میں میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا نمائندے عوام کی فلاح و بہبود پر کام کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو پروان چڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہر کریں پشین کے عوام آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس،صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہم سب کو مل کر خدمت کرنی ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید