کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان و چانسلر یونیورسٹی آف تربت نے تربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد کو یونیورسٹی کا نیا پرووائس چانسلر مقرر کیا ہے ڈاکٹر کمال احمد مختلف اہم تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی میں بھرپور کردار اداکریں گے۔