کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ ایجوکیشن کے زیراہتمام اور فیکلٹی ممبر محترمہ یاقوت سیدکی نگرانی میں آرٹس، کرافٹس اینڈ کیلیگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا اس نمائش میں بی ایڈ آنرز پروگرام کے دوسرے سمسٹر کے طلبا و طالبات کے تیار کردہ پروجیکٹس پیش کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا انہوں نے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت طلبا کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی و فکری نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔