لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صوبے میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے گھر کی فراہمی کا سب سے بڑا اور کامیاب منصوبہ ثابت ہو رہا ہے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد مثال ہے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت 35ہزارسے زائد خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں، جبکہ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مجموعی تعداد 117،159 ریکارڈ کی گئی ہے۔صوبے بھر میں 72،254 خاندانوں کے گھر تیزی سے زیر تعمیر ہیں۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت خاندانوں کو 9 سال کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے۔