• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 واں نیشنل پروفیسر رانا دل آویز ندیم انٹرایکٹو موک ایگزام شاندار کامیابی کیساتھ مکمل

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال لاہور کے شعبۂ آرتھوپیڈک سرجری یونٹ ٹو کے زیرِ انتظام آٹھواں نیشنل پروفیسر رانا دل آویز ندیم انٹرایکٹو موک ایگزام شاندار کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔دو روزہ ایونٹ 21 اور 22 نومبر کو پٹیالا بلاک کے اے وی روم اور مقبول احمد بلاک میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے آئے 50 سے زائد پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی سرجنز نے بھرپور شرکت کی۔
لاہور سے مزید