لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں لبرٹی چوک سے صدیق سنٹر تا لبرٹی گول چکر تاریخی موٹر سائیکل و کارریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے سینئر رھنما فیصل میر،ڈاکٹر عائشہ شوکت اورمجید غوری نے کی ،لاھور پولیس نے ریلی کو لبرٹی ناکے پر روک لیا تاہم مذاکرات کے بعد ریلی کو جانے دیا گیا،ریلی کے شرکاء نے ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے راستہ کھلا رکھا۔یوم تاسیس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے ڈی سی اور سی ٹی او کا نام لیے بغیر کہا کہ لاہور میں بیٹھے دو سرکاری فرعون اور انکے چمچے سن لیں وہ اگر آپ یہ سیٹوں پر بیٹھے ہیں تو صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی وجہ سے بیٹھے ہیں۔