• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام 2 روزہ کیٹل شو ختم

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام دو روزہ پنجاب کیٹل شو 2025 احتتام پزیر ہوگیا۔پنجاب کیٹل شو، 22اور 23نومبر 2025 کو ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں، لاہور میں منعقد کیا گیا۔ پنجاب کیٹل شو میں خوبصوت اور صحت مند مویشیوں کے درمیان دودھ اور وزن کے دلچسپ مقابلے کروائے گئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال ہاشم کا کہنا ہے کہ صوبے کی زرعی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں، بیوپاریوں اور فارمرز حضرات کی محنت کو نہ صرف سراہیں بلکہ انہیں پاکستان کی مقامی نسل کی افزائش میں مزید دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔ چھترا کے وزن کے مقابلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد بلال کے بھولا کا وزن سب سے زیادہ 200 کلو ہونے پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کے رہائشی کے ببلو نامی چھترا 123کلو وزن کے ساتھ دوسرے نمبر پرآیا۔گوجرانوالہ کے رہائشی معین دین کا چھترا 121 کلو کے وزن کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا۔بکروں کے وزن کے مقابلے میں لاہور کے رہائشی کا بھولا 200 کلو کیساتھ پہلے نمبر پر آیا۔ جبکہ پہلن بھینس (چاردانت) کے مقابلے کا پہلا انعام 3لاکھ،دوسرا انعام 2لاکھ جبکہ تیسرا انعام 1لاکھ مقرر کیے گئے تھے۔
لاہور سے مزید