دی فارن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے صحافیوں کی غزہ تک رسائی میں تاخیر پر شدید اظہارِ تشویش کیا ہے۔
ایف پی اے کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسرائیلی حکومتی جواب کے لیے ایک بار پھر مہلت دی۔ 14 ماہ سے درخواست زیرِالتوا ہے، اسرائیلی حکومت دلچسپی نہیں دکھا رہی، عدالت کا 23 اکتوبر کا حکم حتمی سمجھا تھا، مزید توسیع مایوس کن ہے۔
دی فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر 2024 سے بار بار کی تاخیر اور قانونی عمل کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
ایف پی اے کے مطابق عدالت نے حکومت کو 4 دسمبر تک جواب دینے کی مہلت دی، امید ہے یہ آخری توسیع ہوگی۔