• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے حملے روکنے میں ناکامی پر 3 جرنیلوں کو برطرف کر دیا

اسرائیلی آرمی چیف ایال ضامر(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضامر(تصویر سوشل میڈیا)۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 حملے روکنے میں ناکامی پر 3 جرنیلوں کو برطرف کر دیا۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں افسران فوج کی جانب سے حملہ روکنے میں ناکامی کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے کئی اعلیٰ افسران کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی گئی ہے، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق تینوں جرنیل پہلے ہی عہدوں سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا فوج میں اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریاں 30 دن کے لیے معطل کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید