• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے چار نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے چار نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ، جبکہ ڈینگی کے شبہ میں گیارہ مریض ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کنفرم مریضوں کو علیحدہ وارڈ میں منتقل کر کے مکمل طبی نگرانی فراہم کی جا رہی ہے، اسی دوران خسرہ کے شبے میں پانچ بچوں کو بھی نشتر میں لایا گیا ۔ مزید برآں، گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا نوّے سے زائد مریض ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملتان سے مزید