• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئر لائن فلائٹ میں مسافروں کے اوور فلو سے 325مسافروں کو ایئر پورٹ پرچھوڑ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سعودی ایئر لائن فلائٹ میں مسافروں کے اوور فلو کی وجہ سے 325مسافروں کو ایئر پورٹ چھوڑ گئی 40ہوٹل منتقل بقیہ مسافر گھر روانہ ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ سعودی ایئر لائن کی پرواز SV-801 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جدہ لیکر جارہی تھی فلائٹ میں مسافروں کی گنجائش 400بتائی گئی مگر مسافروں کو اوور فلو کی وجہ سے 325مسافروں کو بھول کر فلائٹ نے اڑان بھر دی فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کو اگلی پرواز میں روانہ کرنے کی یقین دھانی کروائی اور 40مسافروں کو نجی ہوٹل منتقل کیا جبکہ بقیہ مسافر جو مقامی رہائشی ہونے کی وجہ سے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
ملتان سے مزید