• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کاتجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل تیسرے روز بھی جاری۔پختہ تجاوزات از خود ختم کرنے کے لئے میگا فون کے ذریعے وارننگ دینے کا سلسلہ بھی جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خانیوال روڈ اور بوسن روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خانیوال روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قادر پور راواں ملتان انٹری گیٹس سے سہو چوک، این ایل سی بائی پاس چوک اور کھادفیکٹری چوک تک پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ۔ روڈ کی حدود میں قائم پختہ تجاوزات شیڈ ،تھڑے اور تندور مسمار کردئیے۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے میٹرو روٹ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دولت گیٹ سے چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 6، سیداں والا بائی پاس چوک ، بی زیڈ یو چوک تک روڈ کے دونوں اطراف عارضی تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لےلیا گیا۔
ملتان سے مزید