ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں سویٹس یونٹس، ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز، میرج ہالز اور ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، اس دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 80لیٹر ناقص مشروبات ، 350ساشے گٹکا، 7کلو چائنہ نمک تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق حرم گیٹ پر واقع 2ڈرنک کارنرز کو پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر 13 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ریواڑی محلہ، سبزازار میٹرو اسٹیشن اور مظفرگڑھ روڈ پر واقع 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنےپر 1 لاکھ روپے کے، مہر آباد میاں چنوں میں پروسیسنگ ایریا میں گندہ پانی کھڑا ہونے، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر میرج ہال کو 20 ہزار روپے،35 کے بی جملیرا اڈہ بورے والا میں ملک شاپس کو دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر 30ہزار روپے، نیو ماڈل ٹاؤن وہاڑی میں ڈسٹریبیوشن کو ایکسپائری خوراک سٹور کرنے پر 70ہزار روپے اور اڈہ پرمٹ لودھراں میں بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔